بٹ کوائن

کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکٹرانک دنیا کی مقبول ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، خیال رہے کہ رواں برس کے اپریل میں بِٹ کوائن کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی جس کے بعد اس کی قدر میں کمی  واقع ہورہی تھی۔ تاہم اس کی قیمت میں دوبارہ اضافے نے بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران کرپٹو مارکیٹ میں ایک بِٹ کوائن کی قدر 3.2 فیصد اضافے کے بعد 50 ہزار 298 ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 82 لاکھ سے زائد بنتی ہے جب کہ رواں سال مئی کے بعد یہ بِٹ کوائن کی ریکارڈ قیمت ہے۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن کے علاوہ دیگر ورچوئل کرنسیز  بشمول کارڈانو، اتیھریم اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس کے اپریل میں بِٹ کوائن کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی جس کے بعد اس کی قدر میں کمی  واقع ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے