ترجمان دفتر خارجہ

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے چمن میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر افغان ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے حالیہ واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ حالیہ واقعات میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ فریقین کی ذمہ داری ہے، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد اسی مقصد کیلئے بنی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے چمن کے قریب اڈہ کہول میں افغانستان کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تھی، ایک مکان پر گولہ گرنے سے شہری شہید جبکہ دو بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے