احسن اقبال

سپریم کورٹ کے ذریعے سیاسی فیصلے حاصل نہیں کیے جانے چاہئیں، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعے سیاسی فیصلے حاصل نہیں کیے جانے چاہئیں، الیکشن سےکوئی فرار نہیں ہو رہا، مردم شماری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کو اپنی مرضی سے توڑا گیا، انتخابات اکتوبر 2023ء میں نئی مردم شماری سے پہلے نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈالر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سلامی دی ہے، سیاسی عدم استحکام کی قیمت 22 کروڑ عوام ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تھوڑا سا وقار سنبھلتا ہے، پھر کوئی ایسا عمل ہو جاتا ہے اور بے یقینی پیدا ہوتی ہے، ملک کی بےیقینی کا معیشت سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ  سپریم کورٹ کے ذریعے سیاسی فیصلے حاصل نہیں کیے جانے چاہئیں، الیکشن سےکوئی فرار نہیں ہو رہا، مردم شماری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا آپ نیا آئینی تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہیں؟ آدھے ملک میں الیکشن نئی مردم شماری اور باقی میں پرانی مردم شماری پر ہوں؟

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے