طلال چوہدری

نوازشریف کی قیادت میں قوم کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں قوم کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر سیاسی تقریر نہیں بلکہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا مکمل پلان پیش کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس بہترین ٹیم اور لیڈر شپ ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کو بجلی کے بدترین بحران اور دہشت گردی سے چھٹکارہ دلایا تھا اور آئندہ بھی قوم کو تمام مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کا بیانیہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیں پیدا کرنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 2013 اور 2018 کا الیکشن لڑانے کے لئے فارن فنڈنگ سمیت دیگر کیسز کو جان بوجھ کر نہیں سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے