شیریں مزاری

یورپی ممالک اور امریکہ غاصب اسرائیل کی حمایت ترک کریں۔ شیریں مزاری

لاہور (پاک صحافت) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کو اسلحہ اور جنگی ساز و سامان امریکہ و یورپی ممالک دیتے ہیں۔ اب انہیں اسرائیل کی حمایت ترک کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حکومت نسل پرست ہے، اسرائیل کو باور کرانا ہوگا کہ ہتھیار فلسطین کے خلاف استعمال نہ ہوں۔ یورپی ممالک انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طور پر وہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور ہونا بہت بڑی بات ہے، ایسی ہی قرارداد کشمیر سے متعلق بھی جمع کرانی چاہئے۔ اسرائیل نے فلسطین میں بلاوجہ اور جارحانہ بمباری کی، صہیونی ریاست جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے