شہباز شریف

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار رہے لیکن اب ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی اور نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا۔شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا اور مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ نیب کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف   اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقد کیے گئے ’پاکستان منرل سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے جبکہ تھرکول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا ملک میں چھوٹے بڑے انڈسٹریل زون بنائے جائیں گے، معدنیات کے انقلاب سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سمٹ میں سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین ، ماہرین معدنیات اور سرمایہ کار بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے