مولانا فضل الرحمن

نوازشریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال کی جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے