مریم اورنگزیب

فواد چوہدری وزیر اطلاعات بنیں، سرکس اور تماشہ بند کردیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی  ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما و وفاقی وزیر برای اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات بنیں، سرکس اور تماشہ بند کردیں۔ انہوں نے وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، عوام آپ سے مسلم لیگ (ن) مخال پروپیگنڈا نہیں سننا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ دے دیا کہ سرکس تماشہ بند کرکے وزیر اطلاعات بن جائیں۔ ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ فواد چوہدری آج وزیر اطلاعات، ن لیگ کے حوالے سے سرکس اور تماشہ بند کردیں۔

واضح رہے مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ آپ ملک کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 سے منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد کیسے ہوئی؟، مہنگائی 3 سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟ عوام کو بتائیں آپ بطور وزیرِاطلاعات آزادی رائے کا قتل عام کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے