حمزہ شہباز

میرے خلاف شوکاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے میرے خلاف جاری ہونے والا شوکاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیرقانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر قانون کے خلاف ہے۔ جو الزمات ایف آئی اے نے لگائے ہیں ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

تحریری جواب میں حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں میرے خلاف نیب کا دائر کردہ ریفرنس زیر سماعت ہے۔ اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ، ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر موجود ہے، نیب میرے خلاف ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکی۔ نیب ریفرنس اور شوکاز نوٹس کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں جس سے ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے