ثاقب نثار

ثاقب نثار کی آڈیو کے متعلق کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ کے متعلق تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدر امام رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں سیکرٹریز چاروں محکمہ داخلہ سمیت سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں ہے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگے الزامات سے متعلق آڈیو ٹیپ کے جعلی یا اصلی ہونے کا تعین کرنا بہت ضروری ہے اگر تعین نہ کیا گیا تو اس سے تاثر جائے گا کہ شاید عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں فیصلے کرتی ہے، آئین کے ناطے آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور عدلیہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلئے خودمختار کمیشن بنایا جائے، کمیشن کو مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین سمیت عدلیہ پر لگے الزامات کی چھان بین کا بھی حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے