مریم نواز

خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے لندن میں نامعلوم افراد کی جانب سے نواز شریف پر حملے کی کوشش کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے والد کو نشانے بنانے کی کوشش پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی، ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ لندن میں چار مسلح افراد نے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی ہے جبکہ پولیس کے بروقت پہنچنے پر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے