مریم اورنگزیب

عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ ٹولے کو عوام نے پارلیمنٹ سے باہر نکالا، عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام اداروں کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، نیب، ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا، کوئی کرپشن نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور بےروزگاری عمران خان کی وجہ سے ہے، آپ واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، این سی اے کو ریکارڈ بھیجے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت سے گئے صرف ڈھائی ہفتے ہوئے، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ یہ ملک کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی چکی میں جھونک کر گئے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ مخالفین کے خلاف 4 سال تک انتقامی کارروائی کی گئی، قوم کے 4 سال انتقامی کارروائیوں میں ضائع کر دیےگئے، 4 سال میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، انہیں رانا ثناء اللہ کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے