مراد علی شاہ

سندھ حکومت کیجانب سے کورونا پابندیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کورونا پابندیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں عید کے بعد سے کورونا کیسز مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ جس کا اندازہ نئے آنے والے کیسز سے لگایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کی پابندیاں آئندہ 2 ہفتے تک برقرار رکھی جائیں گی۔ پابندیوں کے تحت سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارک 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے البتہ سندھ میں واکنگ ٹریک کھلے رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین، پولیس حکام اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے