نوازشریف حملہ لندن

لندن، نامعلوم افراد کیجانب سے نوازشریف پر حملے کی کوشش

لندن (پاک صحافت) لندن میں نامعلوم افراد کی جانب سے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ جو سیکیورٹی گارڈز کی موقع پر پولیس بلانے کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند نامعلوم نقاب پوش افراد نے لندن میں حسن نواز کے دفتر میں زبردستی گھس کر نواز شریف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ دفتر آنے والے افراد نے نواز شریف کے گارڈز سے بحث بھی کی اور جب نواز شریف کے گارڈز نے پولیس بلائی تو چاروں افراد چلے گئے۔

دوسری جانب لندن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور کہا ہے کہ جلد نامعلوم مسلح حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار نواز شریف اور ان کو صاحبزادوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے