نیر بخاری

بیساکھیوں کے عادی عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق اب بھی گارنٹیز کے منتظر ہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بسااکھوبں کے عادی عمران خان اسمبلوپں کی تحلیل سے متعلق اب بھی گارنٹزہ کے منتظر  ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان جنرل (ر) باجوہ کی  وجہ سے بے اختیار وزیراعظم تھے تو جرات کرکے ان کو فارغ کر دیتے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملکی حالات میں تناؤ تھا، توسیع کی حمایت اس وقت کے ملکی حالات کے پیش نظر کی۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بل پر اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو سندھ سے سینیٹر بنا کر پارٹی نے ان پر بہت بڑی نوازش کی تھی، اسلام آباد سے مصطفیٰ نواز کھوکھر چار الیکشن لڑ چکا لیکن کبھی نہیں جیتا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق صرف پیپلزپارٹی نہیں ایم کیو ایم کو بھی تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے