مریم اورنگزیب

عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا قائداعظم کا یہ فرمان تھا کہ عمران خان آئینی اداروں کو آئین شکنی پر مجبور کریں؟ تحفے میں ملی گھڑی بیچ دیں؟۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان صرف اقتدار کیلئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سمیت تمام بد عنوانیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے