شاہ رخ خان کی فلم’ڈنکی‘ کا ٹریلر آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’ڈنکی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم’ڈنکی‘ کے ٹریلر کو ’ڈراپ 4‘ کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لالٹو سے یہ کہانی میں نے شروع کی تھی، اپنے الّو کے پٹھوں کے ساتھ مل کر اسے ختم بھی میں ہی کروں گا‘۔ ٹریلر کا آغاز بھارتی ریاست پنجاب کے ایک گاؤں میں شاہ رخ خان یعنی فلم کے مرکزی کردار ’ہردیال سنگھ ڈھیلوں عرف ہارڈی‘ کی انٹری سے ہوتا ہے اور پھر وہ اپنے 4 دوستوں کو متعارف کرواتا ہے جو اس کی پوری دنیا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی پوری کہانی ہارڈی اور اس کے 4 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو لندن جانا چاہتے ہیں لیکن انگریزی زبان نہ آنے کی وجہ سے اُنہیں ویزا حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویزا حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد یہ پانچوں دوست تنگ آ کر غیر قانونی طریقے سے لندن کا سفر کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ان پانچوں دوستوں کے غیر قانونی طریقے سے لندن کے سفر کی کہانی کو کامیڈی اور جذبات کے ساتھ بہت خوبصورت انداز میں اسکرین پر پیش کیا ہے۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے