نواز شریف شہباز شریف

نوازشریف اور شہبازشریف میں مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف اور شہباز شریف میں مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیے جانے پر معاملات زیر غور ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔ ن لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لیے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطاء تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے