پولیس

زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، ابتدائی سطح پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے