مریم اورنگزیب

جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لیے بڑی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لیے بڑی کامیابی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ  شفافیت کے ساتھ فنڈز عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نسانیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے کاز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر عالمی اور ملکی ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کرتےہیں۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی، کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا۔ سیلاب آتے ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر اجتماعی کوششیں کیں، یہ اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے