شہبازشریف

وزیراعظم کا ترک سفارتخانے کا دورہ، زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز نے اس دوران ترک سفارت خانے کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے، زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رے گا۔ ہر پاکستانی ترک بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2005 میں پاکستان میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی، اس وقت ترک قوم نے پاکستانیوں کا بھرپور ساتھ دیا تھا، ترک امدادی ٹیمیں نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ترک بھائیوں نے ہماری مدد کی تھی بالکل اسی طرح ہم بھی ترک بھائیوں کی مدد کریں گے، جلد ہی امدادی طیارہ مزید خیمے، کمبل اور گرم کپڑے لے کر ترکیہ روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے