شہباز شریف

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا، بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا، وزیرِ اعظم

تورغر (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے ہم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام کیا، ہمیں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کر رہے تھے، دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اربوں ڈالرز مشکل حالات میں فراہم کیے۔

تٖفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 12جولائی کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، ان شاء اللّٰہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تین ارب ڈالرز لے کر دیے، سب نے مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزرے وقت پر ماتم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں سبق حاصل کرنا ہو گا، ملک بہت تیزی سے آگے کی جانب بڑھے گا، بدقسمتی سے اس ملک میں اقرباپروری اور رشوت پروان چڑھی، افسوس ہے یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔ ہم سب مل کر فیصلہ کرلیں کہ پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے، پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر مصمم ارادہ کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے