عثمان انور

کچے میں مارے گئے 2 ڈاکو کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد نکلے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد نکلے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے۔ سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن 10 ویں روز بھی جاری رہا۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران کوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکو قابل سکھانی کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد تھے، اب تک 18 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے