ناصر حسین شاہ

سردار بزدار ہمیں گورننس سکھائیں گے تو اللہ ہی حافظ ہے۔ ناصر حسین شاہ

لاہور (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار ہمیں گورننس سکھائیں گے تو اللہ ہی حافظ ہے، پی ٹی آئی کی وجہ سے پورے ملک اور پنجاب کا تو پہلے ہی اللہ حافظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک ہی طریقہ کار ہے الزام لگاتے ہیں اور بہت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔ اگر تحریک انصاف کے پاس اتنا اچھا نظام ہے تو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الگ الگ قانون کیوں دیا، دونوں صوبوں میں الگ الگ قانون بنانا ان کی ناکامی ہے یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ بلدیاتی اداروں کا احترام کرتے ہیں تو جن منتخب نمائندوں کے 2 سال رہتے تھے ان کو کیوں گھر چلتا کر دیا؟ بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے کے عدالتی حکم کے باوجود ان کو سپورٹ نہیں کی گئی اور وہ آج بھی پریشان حال گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی قانون بنایا ہے اس کو اسمبلی میں لانے کی بجائے آرڈیننس نکال دیا ہے، ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ سنے بغیر قانون اسمبلی میں پاس کر لیا یہ تو اسمبلی میں بھی نہیں لائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے