شیری رحمان

نااہل سرکار بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد و شمار پیش کرے گی،شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل سرکاری اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد و شمار پیش کرے گی، نااہل حکومت کی جانب سے اہم اعداد و شمار کو چھپایا جائے گا اور یہ لوگ پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے  بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید آڑے ہاتھوں لے لیا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے، کہاں ہے نیا پاکستان۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل سرکار اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد و شمار پیش کرےگی، اہم اعداد و شمار کو چھپائیں گے، پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے