آئی ایس پی آر

املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ اب کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ اب کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن سیاہ تاریخ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ جو سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام شرپسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جس کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور برملہ و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین PTI کو نیب کے اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔ اس گرفتاری کے فوراً بعد ایک منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔ ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا ہے۔ فوج نے انتہائی تحمل، بردباری اور restraint کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔ مذموم منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی اس صورتحال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردعمل دے جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے