فیس بک

فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی سرپرست کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نئی پالیسیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور ایٹنگ ڈس آرڈرز (eating disorders) جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی زیادہ مشکل ہو جائے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی سیٹنگز کو تبدیل کرکے حساس مواد تک رسائی کو مشکل بنایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہماری ایپس میں محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق مناسب مواد میسر ہو، اس کے لیے ہم کم عمر صارفین کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

بلاگ کے مطابق اگر کوئی کم عمر صارف ایسے اکاؤنٹ کو فالو کرتا ہے جو حساس موضوعات پر پوسٹنگ کرتا ہے، تو وہ پوسٹس اس نوجوان کی فیڈ پر نظر نہیں آئیں گی۔ ان اقدامات پر عملدرآمد آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب اسے مختلف ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میٹا پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس کی ایپس سے نوجوان نسل ذہنی صحت کے بحران کا شکار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے