جہانگیر ترین

سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے لاہور میں سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، وہ آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ آصف زرداری اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے متعلق بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے