شیری رحمان

نااہل حکومت کے خلاف باہر آنے کا وقت آچکا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے خلاف باہر آنے کا وقت آچکا ہے۔ عوام مزید ظلم و جبر سہنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ مارچ میں آنے والے 2 ایل این جی کارگو منسوخ ہو گئے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس سال بھی گرمیوں میں گیس کا بحران جاری رہے گا۔ یہ واحد حکومت ہے جس کی وجہ سے صارفین اور صنعتوں کو گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں کے بعد اب گرمیاں بھی گیس کے بغیر گزرے گی، سندھ کو پہلے ہی 15فیصد گیس کم دی جا رہی ہے۔ قلت پوری کرنے کے لئے سندھ کے حصے کی گیس فراہمی کم کی جا رہی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے، ان کے پیدا کردہ بحران ملک کو اندھیروں میں لے جائیں گے، اس نااہل حکومت کے خلاف باہر آنے کا وقت آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے