پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے لانگ مارچ کے دوران راولپنڈی میں اہم اقدام کرنے کا اعلان

راولپنڈی (پاک صحافت) اس وقت کراچی سے لے کر اسلام آباد تک پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی پی رہنما اور کارکن لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں جبکہ اب راولپنڈی میں اہم اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ کو خیمہ بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء 6 مارچ صبح ٹی چوک روات پہنچیں گے، جہاں انہیں لیاقت باغ میں ٹھہرایا جائے گا۔ راولپنڈی میں داخلے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کیا جائے گا، کچہری سے لانگ مارچ کے شرکاء مری روڈ پر داخل ہوں گے۔

کینٹ جنرل سیکرٹری ملک ادریس قاسم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریڑ حسن لیاقت باغ چوک اور کچہری چوک میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ شرکاء 7 مارچ کو ناشتے کے بعد فیض آباد کے راستے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے