ہم الیکشن کےانعقاد کیلئے تیار ہیں، نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا

پشاور (پاک صحافت) گراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختون خوا میں انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے انتظامی امور پر الیکشن کمیشن کے حکام سے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے