ناصر حسین شاہ

نااہل حکومت سے چھٹکارہ پائے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت سے چھٹکارہ پائے بغیر کسی بھی شعبے میں تعمیر و ترقی کا امکان نہیں ہے۔ نالائقوں کا ٹولہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے لیکن وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی کررہی ہے۔ ہم سندھ کی ترقی کے لئے وفاق کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

رہنما پی پی پی ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف اعلانات کررہے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور ایسی ترقی ہمیں سندھ میں نہیں چاہئے۔ نادرا آفس اور ریلوے پروجیکٹ پرانے منصوبے ہیں جبکہ موٹروے کا منصوبہ گزشتہ حکومت کا تھا۔ عمران خان مفت میں کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی وفاقی حکومت ہے جو ملکی اثاثے بیچ کر گزارہ کررہی ہے۔ نااہل ٹولے اور حکومت سے جان چھڑانے کے بعد ہی ملک میں بہتری آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے