مرتضی وہاب

اب عمران خان کی کسی بات پر کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی کسی بات پر کوئی پاکستانی شہری اعتبار نہیں کرتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اتنا جھوٹ بولا ہے کہ اب لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی اور وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وفاقی حکومت اور عمران خان کی کسی بات پر بھروسہ نہیں ہے۔ چند سال پہلے حیدرآباد میں یونیورسٹی کا افتتاح کیا تھا آج وہ یونیورسٹی کہاں ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے ماضی کے وعدے اور نعرے دیکھیں تو آج تک انہوں نے عوام کے ساتھ کیا ہوا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا ہے۔ اب پاکستانی شہریوں کا وفاقی حکومت اور عمران خان سے اعتبار و اعتماد اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزیرے سندھ حکومت کی ملکیت ہیں، سندھ کے جزیروں پر ترقیاتی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے