شہباز شریف

شہبازشریف کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس پر اہم بیان جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے فارن فنڈنگ سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکاﺅنٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے فارن ٖفنڈنگ پر اہم بیان جاری کر دیا، شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔ ن لیگ کے صدر کاکہنا ہے کہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناً جرم ہے، تمام ریکارڈ، بینک اکاؤنٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں۔ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہاکہ 7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزید یہ سچائی چھپ نہیں سکتی ، عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے