مریم نواز

عوامی مسائل کا ادراک ہے 30جون تک تمام لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ، مریم نواز

اسلام آباد  (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت عوام کا درد رکھنے والا شخص وزیر اعظم ہے ، وزیر اعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل کا ادراک ہے 30 جون تک تمام لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشی سرنگیں بچھا کر گیا، خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ عوام کو سہولت دینے کے بجائے عمران خان اور بنی گالہ کو سہولت دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم  لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم دن رات معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے جون جولائی میں 5ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز   کا مزید کہنا تھا کہ 2013میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا اور 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ والا پاکستان عمران خان کو دیا اور صرف ساڑے 3سالوں میں عمران خان نے 5سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان شہباز شریف کو دیا۔ عمران خان بنے بنائے بجلی پلانٹس کو نہیں چلا سکے، نتقید اس پر ہونی چاہیے جو یہ تباہی لایا، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے