حنیف عباسی

حنیف عباسی کی ایفی ڈرین مقدمے میں سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کے مقدمے میں سزا کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن حنیف عباسی کی ایفی ڈرین فروخت کرنے اور خریدنے والے کو ریکارڈ میں شامل نہیں کرسکی، پراسیکیوشن حنیف عباسی کی ایفی ڈرین فروخت کرنے کے شواہد پیش نہیں کرسکی، پراسیکیوشن ایفی ڈرین فروخت کرنے سے متعلق کوئی گواہ بھی پیش نہیں کرسکی، پراسیکیوشن ایفی ڈرین اوپن مارکیٹ یا کسی دوسرے شخص سے ریکور بھی نہیں کرسکی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن حنیف عباسی کی کمپنی کو ایفی ڈرین کوٹہ اور فراہم کردہ مواد میں رولز کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ پراسیکیوشن کے مطابق حنیف عباسی کی ادویات کی کمپنی ہے، حنیف عباسی کی کمپنی کو 500 کلو ایفی ڈرین دینے کا اختیار وزرات صحت نے دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق حنیف عباسی کی کمپنی 3 مختلف ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کام کرتی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ 3.7 کلو گرام ایفی ڈرین کا ادویات میں استعمال نہیں کیا گیا، ہر کوئی جانتا ہے اشیاء بناتے ہوئے کچھ میٹریل ضائع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے