رضا ربانی

پی ٹی آئی کا دوہرا معیار بے نقاب ہوچکا ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دوہرا معیار اب عوام کے سامنے کھل کر بے نقاب ہوچکا ہے، یہ لوگ اب مزید عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر ادارے آئین کی پاسداری کریں تو تضحیک آمیز رویہ اور پی ٹی آئی کو بچائیں تو جائز کہا جاتا ہے، آئین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔ جس سے ان کا دوہرا معیار بے نقاب ہوا ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو خط لکھ کرعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آئینی خلاف ورزی مہم کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے تو ان کے خلاف شیطانی مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، نئی وفاقی حکومت نے ان کی خدمات واپس لے لی ہیں، وفاق اپنے معاملات میں مسلسل مداخلت برداشت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے