احسن اقبال

حکومت کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے کیونکہ عمران خان اور اس کی ٹیم ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیسا سمجھ کر اقتدار میں لایا گیا یہ اس کے برخلاف نکلا۔ اگر یہ حکومت مزید باقی رہی تو ملک کو تباہ و برباد کرے گی۔ قبل از وقت نئے انتخابات منعقد کرکے موجودہ بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تمام قومی اداروں کو تباہ کردیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سٹیٹ بینک مالیاتی ادارے کو بھی اب گروی رکھ کر اسے آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے جا رہی ہے اور اب فیصلے اسلام آباد کی بجاے آئی ایم ایف کے بابو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیاں اب اسلام آباد کی بجائے واشنگٹن میں بنا کریں گی۔ حکومت نے گیم چینجر منصوبہ سی پیک کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ 2018 کے انتخابات کی وجہ سے آج چین اور ایران کے درمیان 400 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ تین سال گزرنے کے بعد حکومت نے ملک کا جو حال کیا ہے اس سے سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ حکومت حواس باختہ ہو کر ملکی ادارے تباہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے