مریم نواز

مسلم لیگ ن کشمیر میں الیکشن جیت چکی ہے۔ مریم نواز

اسلام گڑھ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں الیکشن جیت چکی ہے اور کشمیری عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے کہ کہ آج وزیراعظم عمران خان انتخابی مہم کے آغاز کے لئے کشمیر آرہے ہیں، ان پر ٹماٹر اور انڈے نہیں برسانا بلکہ ان کے گلے میں آٹا، بجلی اور دوائی چور کی تختیاں ان کے گلے میں ڈالنا اور کشمیر فروش کا تاج ان کے سر پر سجا لینا۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی وزرا پر ٹماٹر اور انڈے برسائے جارہے ہیں۔ اس صورت حال میں عمران خان کس منہ سے کشمیر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ واحد پارٹی ہے جس نے آزاد کشمیر میں تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں ہیں، اگر الیکشن چوری کیا تو کشمیر ی تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے