آصفہ بھٹو

پچیس جولائی کو ہر کشمیری ترقی اور کشمیر کے نشان پر ٹھپہ لگائے گا۔ آصفہ بھٹو

کوہالہ (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو ہر کشمیری تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائے گا کیونکہ یہ ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے آزادکشمیر کے علاقے کوہالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

آصفہ بھٹو کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ کشمیر سے محبت ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی اور آج بھی کشمیر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے