اسحاق ڈار

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروبار دوست ہوگا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروبار دوست ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر وفد کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اقتصادی صورتحال کے باوجود حکومت معیشت کو استحکام اور ترقی پر گامزن کرنے کیلئے کام کررہی ہے، نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروبار دوست ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ پر تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور بجٹ پر ان کی تجاویز حاصل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے