نوازشریف جہانگیرترین

نواز شریف اور جہانگیر ترین کو اپیل کا حق مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان جہانگیرترین کو اپنی نااہلی کیخلاف اپیل کا حق مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی منظوری سے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرایکٹ دو ہزار تئیس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورسینئر سیاستدان جہانگیرترین کو اپنی نااہلی کیخلاف اپیل کا حق مل گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت حمزہ شہباز بھی اپنی وزارت اعلی کے خاتمے کیخلاف اپیل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ نئے قانون کے تحت اپیل، فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔ اور اس کا اطلاق پرانے فیصلوں پر بھی ہوگا۔ ماہرین قانون کہتے ہیں نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنی تاحیات نا اہلی کیخلاف اپیل کا حق استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ نئے ایکٹ کا اطلاق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ اور منحرف ارکان کے ووٹ کیسز پر بھی ہوگا، حمزہ شہباز اپنی پنجاب حکومت کے خاتمے کیخلاف اپیل دائر کرسکیں گے۔

جعلی ڈگری پر اسمبلی رکنیت سے ہاتھ دھونے والوں کو بھی اس قانون کا فائدہ ہوگا، جبکہ آرٹیکل 184 تین کے فیصلے کے خلاف 60 روز کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے