احسن اقبال

تمام عدالتوں کے ججز مجرموں کو ’وش یو گڈ لک‘ کہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے معیار قائم کردیا، اب تمام عدالتوں کے ججز بھی مجرموں کو ’وش یو گڈ لک‘ کہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 60 ارب کی کرپشن کا کیس اتنا واضح ہے کہ ٹمبکٹو کی عدالت بھی آنکھیں بند کرکے اسے کرپٹ قرار دے گی۔ اس موقع پر رہنما جے یو آئی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ عمراندارانہ عدالت سے جو فیصلے آئے وہ سب نے دیکھ لیے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ غریب ہاریوں کو آج تک گڈ ٹو سی یو نہیں کہا گیا، ان کے لیے گیسٹ ہاؤس اور ہمارے لیے قبرستان ہیں۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے