شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کرنے کے احکامات جاری کردئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی انقلابی اقدامات شروع کردئے ہیں جن کے نتیجے میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں آسانی ملے گی۔ اب سرکاری دفاتر میں دو دن کی چھٹی بھی ختم کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور سب سے پہلے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کو ختم کرتے ہوئے صرف ایک چھٹی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی جبکہ اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، اب سے سرکاری دفاتر صبح دس بجے کی بجائے 8 بجے کھلا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی ہے، عملے کا تعارف کروایا گیا۔ شہبازشریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے کم سے کم اجرت 25 ہزار کرنے پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے