نواز شریف

میں نے ظلم برداشت کرکے بھی قومی راز فاش نہیں کیا، نواز شریف

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ایسے ایسے نقصانات ہوئے جس کی تلافی نہیں ہے، میں نے ظلم برداشت کرکے بھی قومی راز فاش نہیں کیا اور ملک پر ظلم نہیں کیا۔

ہاورن آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو جیسے ہی اقتدار جاتا ہوا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا نتیجہ عدالت کے فیصلے میں سامنے آیا۔ نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے ایسی گھناؤنی سازش کی کہ قومی سلامتی کو داؤ پر لگادیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج خبر آئی ہے کہ عمران خان کا جو دور تھا وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کا کرپٹ ترین دور تھا۔ ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ آپ نے کیسے عمران خان کو کیسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا؟

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو آج بہاولنگر کا کوئی بھی شخص بیروزگار نہیں ہوتا۔ نواز شریف کا کہنا تھا مجھے اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی کا نہیں بلکہ عوام کو ہونے والی پریشانی کا دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے