میٹا

میٹا کا آئندہ چند ماہ میں یورپی ممالک میں فیس بک نیوز ٹیب ختم کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) میٹا نے مختلف یورپی ممالک میں فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2023 میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے صارفین کے لیے نیوز ٹیب کا آپشن ختم کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوز ٹیب فیس بک کے بک مارکس سیکشن میں موجود ہوتا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہم اپنی توجہ اور وسائل ریلز ویڈیوز سمیت ان معاملات پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں جو لوگ ہمارے پلیٹ فارم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان ممالک میں خبروں پر مبنی مواد تو دستیاب ہوگا مگر اس حوالے سے مختص مخصوص ٹیب کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ میٹا کی جانب سے فیس بک میں خبروں کے مواد کو نیچے کرنے اور خود کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے