شہباز شریف مولانا

نگران سیٹ اپ کے متعلق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران سیٹ اپ کے متعلق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی ہے۔ اس دوران نگران سیٹ اپ پر مشاورت کا حتمی راونڈ عاشورا کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے نگران سیٹ اور اسمبلی توڑنے کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم اس حوالے سے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بھی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے