احسن اقبال

23 مارچ کو عوام کی پریڈ ہوگی، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر ل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو پریڈ کے بعد عوام کی پریڈ ہوگی، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دباؤ بڑھے گا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے لہٰذا لانگ مارچ تو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہناتھا کہ مین نیب کی حیثیت آپ سب نے دیکھ لی ہے، چیئرمین نیب بتائیں کہ ہمارے خلاف کون سے کیس ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس حکومت پر کرپشن کے اسکینڈل ہیں، لیکن چیئرمین نیب خاموش ہیں، نیب نے ملک کے اندر تباہی پھیلائی ہے، ملک میں آج کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

واضح رہے  کہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق  سوال کے جواب میں بتایا کہ نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، آج سے پہلے کبھی مری میں برف سے پھنسنے سے اموات نہیں ہوئی تھیں، کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ایک لفظ اظہار ہمدردی نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے