بلاول بھٹو

مینارِ پاکستان واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 اگست کو مینار پاکستان میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔ واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مینار پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں سے انصاف ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔ خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے