کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 66 اموات، 3974 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 66 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہو گئی ہے۔  دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مثبت کیسز  کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 122 مریض شفایاب بھی ہوئے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد  رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 209 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 885 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے